حیدرآباد ۔ بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ شمس آباد علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ شیخ اسمعیل جو آر بی نگر شمس آباد میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس شمس آباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔