بیوی سے فون پر بات چیت کے بعد شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ 26 مارچ (سیاست نیوز) بیوی سے فون پر بات چیت کے بعد شوہر نے بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر فوت ہوگیا۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 38 سالہ پورنا چندرا سوار جو آر این ریڈی نگر میرپیٹ علاقہ میں رہتا تھا، دیوراج کا بیٹا بتایا گیا ہے۔ پورنا چندر کل ایک زیرتعمیر عمارت کے بالائی حصہ پر موجود تھا جس نے افراد خاندان سے فون پر بات چیت کی اور بیوی سے بات کرنے کے کچھ ہی دیر بعد عمارت سے نیچے اُتر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پورنا چندر کا موبائل عمارت کی چھت ہی پر موجود تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع