بیوی سے ناجائز تعلقات پر ایک شخص کا قتل

   

حیدرآباد ۔ 8 فبروری (سیاست نیوز) بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبہ میں ایک شخص نے دوسرے کا قتل کردیا۔ چکڑ پلی کے علاقہ میں کل رات یہ واردات پیش آئی۔ بتایا جاتا ہیکہ قاتل اور مقتول آپس میں رشتہ دار تھے۔ 26 سالہ جی ساگر کا پروین کمار نے چاقو سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا۔ ساگر پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا جو چکڑپلی میں واقع نبارڈ بینک پر سیکوریٹی کی خدمات انجام دیتا تھا۔ جو رام نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ پروین کمار نے کل رات چکڑ پلی کا رخ کیا اور بات چیت کے بہانے اس پر چاقو سے حملہ کردیا اور حملہ میں ساگر ہلاک ہوگیا۔ پولیس چکڑپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔