حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) بالانگر کے علاقہ میں ایک چوکیدار نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنے آپ پر حملہ کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس بالانگر کے مطابق 40 سالہ آنند راؤ جو پیشہ سے چوکیدار تھا ۔ شوبھنا کالونی میں رہتا تھا ۔ جس کا تعلق ایسٹ گوداوری سے بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص سخت شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ آنند راؤ اور اس کی بیوی شروینی اکثر جھگڑا کرتے تھے ۔ شراب کے نشہ میں گھر پہونچکر بیوی سے جھگڑا کرنا اس کی عادت تھی ۔ سابق میں اس نے دو مرتبہ اپنے آپ کو ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی اور وہ بچ گیا تھا ۔ کل نشہ کی حالت میں مکان پہونچکر اس نے پھر ایک مرتبہ بیوی کو ڈرانے کی کوشش کی تھی اور چاقو سے حملہ کرلیا اور اس حملہ میں وہ ہلاک ہوگیا ۔ بالانگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔