بیوی کا قتل کرنے والے شوہر کوعمر قید کی سزا

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : بیوی کا قتل کرنے والے شوہر کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ ایل بی نگر کی ایک عدالت نے آج سرور نگر پولیس کے سال 2019 کے مقدمہ میں فیصلہ سناتے ہوئے خاطی شخص 29 سالہ نوکم راجو کو عمر قید کی سزا اور 5 ہزار روپئے جرمانہ عائد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے ۔ سرور نگر پولیس ذرائع کے مطابق سال 2019 میں نوکم راجو نے اس کی بیوی سونی کا قتل کردیا تھا ۔ حالت نیند میں موجود سونی کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد راجو نے فرار اختیار کرلی تھی ۔ سرور نگر پولیس نے راجو کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا اور عدالت میں چارشیٹ کو داخل کردیا ۔ نوکم راجو اور سونی کی شادی قتل سے 9 سال قبل ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں ۔ راجو سونی کے کردار پر شک کرتا تھا اور اسے شدید مار پیٹ کا نشانہ بنارہا تھا ۔ جس نے شک کرتے ہوئے بالآخر بیوی کا قتل کردیا تھا ۔ جس کو عدالت نے آج عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔۔ع