بیوی کیساتھ 26 ممالک کا دورہ کرنے والے چائے فروش کا انتقال

   

کوذی کوڈ: کے آر وجین نامی اس چائے فروش کی زندگی کی کہانی بھی عجیب وغریب ہے۔ وہ اپنی کمائی میں سے ہمیشہ کچھ نہ کچھ بچالیتا تھا اور اس طرح اس نے کافی موٹی رقم جمع کرلی اور اپنی بیوی موہنا کے ساتھ دنیا کے تقریباً ہر برے ملک کی سیر کی۔ حالیہ دنوں میں میاں بیوی روس کا دورہ کرکے واپس آئے تھے۔ 71 سالہ وجین کو کل اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ چل بسا۔ اس نے جاپان کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنارکھا تھا۔ گزشتہ 24 سالوں کے دوران میاں بیوی نے دنیا کے تقریباً 26 ممالک کا دورہ کیا۔ دونوں میاں بیوی کے سفر کے شوق کی خبریں جب عالم ہوئیں تو ان کے شو کو اسپانسر کرنے کے لیے بھی لوگ آگے آئے۔ انہوں نے روس، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا دورہ بغیر کوئی پیسے خرچ کئے انجام دیا۔