کیف: میکسم چھ ماہ میں پہلی بار اپنی اہلیہ کی سالگرہ منانے کے لیے فرنٹ لائنز سے چھٹی پر تھے جب روسی میزائلوں نے یوکرین کے وسطی شہر ڈنیپرو پر حملہ کیا جس سے ان کے مکان کو نقصان پہنچا۔میڈیاکے مطابق شمال مشرقی یوکرین میں روسی افواج کو پیچھے دھکیلنے اور اپنے عزیزوں کی حفاظت کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم دکھائی دینے والے میکسم نے بتایا کہ ’میں سخت غصے میں ہوں۔میکسم کو اپنی ہفتے کی چھٹی کے بعد پیر کو واپس آنا تھا لیکن یوکرین کی فوج نے اب انہیں اپنے گھر کی صفائی کیلئے ایک اضافی دن دیا ہے۔45 سالہ ہیوی سیٹ میکسم نے کہا کہ ’جب تک (ولادیمیر) پوتن اقتدار میں ہیں، ایسا ہر جگہ ہو سکتا ہے۔‘انہوں نے اپنے غصے اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ’مجھے گھر آئے چھ ماہ سے زیادہ ہو چکے تھے۔ یہاں مجھے اپنی بیوی کی سالگرہ منانے کا حق تھا۔‘‘