قاہرہ :مصر میں ایک ہولناک واردات نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اتوار کی صبح یہ لرزہ خیز واقعہ الدقلہ گورنری میں نبروہ شہر کے گاؤں تیرہ میں پیش آیا۔درندہ صفت نوجوان حمادہ العجوز نے اپنی بیوی کو ذبح کر کے اس کا سر جسم سے الگ کر دیا۔ پھر لاش کے پاس سیلفی لی اور بیوی کے گھر والوں کو بھیج دی۔ اس نے اپنی تصاویر لینے کے لئے میڈیا کو بھی خود بلا لیا۔الدقلہ سیکیورٹی کے ڈائریکٹر میجر جنرل مروان حبیب کو گاؤں والوں کی طرف سے اطلاع ملی کہ ایک شوہر نے اپنی بیوی کو ذبح کر دیا ہے اور لاش کے ساتھ تصویریں بنا کر اس کے گھر والوں کو بھیج دی ہیں۔ جب انہوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے اپنے بچوں کو ذبح کرنے کی دھمکی دے دی۔