بیوی کے سر پر ڈمبل سے مارنے والا شخص گرفتار

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جو اپنی شریک حیات اور لڑکیوں کو ہراساں کر رہا تھا ۔ وہ اپنی بیوی کو مارپیٹ بھی کیا کرتا تھا ۔ اس کی لڑکیوں نے ایک ویڈیو شوٹ کیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ یہ شخص اپنی بیوی کے سر پر ڈمبل سے مار رہا ہے ۔ اس کی لڑکیوں نے الزام عائد کیا کہ یہ شخص جسمانی و جنسی ہراسانی بھی کرتا تھا ۔ انہوں نے پہلے پولیس سے بھی شکایت کی لیکن پولیس نے سنجیدگی سے کارروائی نہیں کی ۔ اس پر الزام ہے کہ وہ بچوں کے سامنے فحش فلمیں دیکھا کرتا تھا ۔