بیوی کے مائیکے جانے پر دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد /5 ستمبر ( سیاست نیوز ) بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ گولکنڈہ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 29 سالہ شیکھر نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس کے مطابق شیکھر پیشہ سے کیبل آپریٹر تھا جو شیخ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 2 سال قبل اس کی شادی شیوارانی سے ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد سے شیکھر نے کثرت سے شراب نوشی شروع کردی اور اس کی اس حرکت سے تنگ آکر اس کی بیوی نے اس کا گھر چھوڑ دیا اور مائیکے چلی گئی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔