بیوی کے مائیکے سے نہ آنے پر دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد /27 فروری ( سیاست نیوز ) بیوی واپس نہ آنے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ شاہ میرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ صدام پاشاہ نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ صدام پاشاہ جلیل گوڑہ علاقہ کا ساکن جو پیشہ سے مزدوری کرتا تھا ۔ 2 ماہ قبل اس شخص کی بیوی اپنے مائیکے چلی گئی تھی جو واپس نہیں آرہی تھی ۔ اس بات سے پاشاہ شدید پریشاین تھا اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا اور اس نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ شاہ میرپیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔