حیدرآباد، 18/اگست (یواین آئی) ایک شخص نے بیٹی اور بیٹے کا گلا کاٹ دیااور خود خودکشی کی کوشش کی۔یہ واقعہ ناگرکرنول میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق اومکار نامی فرد کی شادی مہیشوری کے ساتھ چار سال پہلے ہوئی تھی۔اس جوڑے کو دو بچے تین سالہ چندو اور ایک سالہ وشواناتھ ہیں ۔ کل منصوبہ بندی آپریشن کیلئے اومکار اپنی بیوی و بچوں کو لے گیا۔اسی دوران شوہر اور بیوی میں جھگڑا ہوااور بیوی گاڑی سے کود گئی جس کے بعد اومکار بچوں کے ساتھ چلاگیا اور کوڈیرو منڈل کے ایک کھیت کے قریب چاقو سے بچوں کا گلا کاٹ دیا۔بعد ازاں خودکشی کی کوشش کی۔اس کی بیوی پولیس سے رجوع ہوئی پولیس وہاں پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور اومکار کو علاج کیلئے اسپتال لے جایاگیا۔ اومکار کی پہلی بیوی کی خرابی صحت کے سبب موت ہوگئی تھی جس کے بعد اس نے دوسری شادی کی تھی۔ اومکار کی حالت تشویشناک ہے ۔