بیوی کے گھر چھوڑنے پر دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد /15 جنوری ( سیاست نیوز ) بیوی گھر چھوڑکر چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ سکندرآباد کے علاقہ تکارام گیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 40 سالہ شخص سوامی نے خودکشی کرلی ۔ سوامی کی بیوی جھگڑے کے بعد اس کا گھر چھوڑ کر اس کے مائیکے چلی گئی تھی ۔ اور وہ پریشان ہوگیا تھا ۔ سوامی پیشہ سے پینیٹر بتایا گیا ہے ۔ جس نے بیوی کی بے رخی سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا تکارام گیٹ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔