حیدرآباد۔/31 جولائی، ( سیاست نیوز) بیوی کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک شخص نے خود سوزی کرلی۔ دبیر پورہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 50 سالہ مہیندر یادو نے کل رات خود سوزی کرلی۔ پولیس کے مطابق مہیندر یادو پیشہ سے دودھ کا کاروبار کرتا تھا اور چنچل گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا۔مہیندر یادو کا اس کی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا۔ سال 2022 میں اس کی بیوی نے اس کا گھر چھوڑ دیا تھا اور جاریہ سال فروری میں اس کے خلاف ویمن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ اس بات سے مہیندر یادو شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا۔ دبیر پورہ پولیس نے بتایا کہ کل رات مہیندر یادو نے ایسیڈ کا استعمال کیا اور پھر بعد میں خود سوزی کرلی۔ ع