بیٹنگ میں ہار کے بعد نوجوان کی خود کشی

   

حیدرآباد 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : آن لائن بیٹنگ میں بڑی رقم ہارنے کے بعد ایک نوجوان نے خود کشی کرلی ۔ حیات نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ 34 سالہ بھرت خانگی ملازم تھا ڈاکٹرس کالونی علاقہ میں رہتا تھا ۔ بھرت آن لائن سٹہ کا عادی تھا اور اس نے آن لائن سٹہ میں بڑی رقم گنوا دی تھی ۔ اس سے بھرت پریشان تھا جس نے اپنے بھائی کو واٹس ایپ مسیج کے بعد پھانسی لے لی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع
شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون کی خود کشی
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : شوہر سے جھگڑے کے بعد ایک خاتون نے خود کشی کرلی ۔ شاپنگ کے مسئلہ پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑے سے خاتون دل برداشتہ ہوگئی تھی اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 47 سالہ اوشادیوی جو بلارم کے ساکن راجہ رام کی بیوی تھی ۔ اس کا تعلق بہار سے تھا جو خانگی ملازمہ تھی کل میاں بیوی میں شاپنگ کے مسئلہ پر جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے بعد اوشا دیوی نے خود کشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع