نئی دہلی :سپریم کورٹ نے جمعہ کو ایک شخص کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ وہ اپنی بیٹیوں کا صحیح خیال نہیں رکھتا تھا۔ عدالت نے کہا کہ ہم آپ جیسے ظالم آدمی کو اپنی عدالت میں کیسے داخل ہونے دیں گے۔ گھر میں آپ کبھی لکشمی اور کبھی سرسوتی کی پوجا کرتے ہیں۔ لیکن وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں۔بار اور بنچ کی رپورٹ کے مطابق، جسٹس سوریا کانت اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ کی بنچ نے کہا کہ ’’آپ کس قسم کے آدمی ہیں اگر آپ کو اپنی بیٹیوں کا خیال بھی نہیں ہے؟ ایسے ظالم کو ہم اپنی عدالت میں کیسے داخل ہونے دیں گے! پورا دن گھر میں کبھی سرسوتی پوجا، کبھی لکشمی پوجا اور پھر یہ سب‘‘۔ یہی نہیں عدالت نے یہ بھی کہا کہ وہ ان کے حق میں حکم صرف اسی صورت میں پاس کرسکتی ہے جب وہ اپنی بیٹیوں کے نام کچھ زرعی زمین دینے پر راضی ہو۔اب پورے معاملے کو دیکھیں تو عرضی گزار یوگیشور ساو کو 2015 میں مجرم قرار دیا گیا تھا اور 2009 کے ایک کیس میں ڈھائی سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔