برازیلیا : برازیل میں پولیس نے ایک خاتون کو اس شبے میں گرفتار کیا ہے کہ اس نے ایک جعلی عامل کے ساتھ مل کر اپنی ماں کو دھوکہ دیا اور 14 کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت کے فن پارے، نقدی اور زیورات ہتھیا لیے ہیں۔مبینہ طور پر متاثرہ خاتون برازیل کے آرٹ جمع کرنے والے شوقین افراد میں سے ایک کی بیوہ ہے۔ایک پینٹنگ برازیل کے سب سے مشہور فنکار کی تھی اور مبینہ طور پر ایک بستر کے نیچے چھپائی گئی تھی۔ یہ اسکینڈل 2020 میں اس وقت شروع ہوا جب متاثرہ خاتون کو ایک جعلی عامل نے بتایا کہ اس کی بیٹی بیمار ہے اور اسے علاج کیلئے پیسے دینے پر راضی کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہیکہ اس کے بعد کے کئی مہینوں تک بیٹی اور ایک ساتھی جعلی عامل نے ’یہ کہہ کر گھر سے آرٹ ورک لینا شروع کیا کہ پینٹنگ پر کسی منفی چیز کے اثرات ہیں اور اس منفی توانائی کو زائل کرنے کیلئے اس پر دعا کی ضرورت ہے۔ ‘