بیٹی کی شادی کیلئے رکھی رقم بیوی کے علاج پر خرچ ‘ شوہر کی خودکشی

   


حیدرآباد۔ 6 ستمبر (سیاست نیوز) بیٹی کی شادی کے لئے رکھی رقم بیوی کے علاج پر خرچ ہونے سے پریشان ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ مائیلا دیوپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 47 سالہ گنگایا نے کل رات خودکشی کرلی۔ گنگایا پیشہ سے پٹرول پمپ پر ملازمت کرتا تھا۔ پدماشالی پورم علاقہ میں رہتا تھا۔ گنگایا کی بیوی خرابی صحت کے سبب پریشان تھی جس کا آپریشن کروایا گیا تھا اور گزشتہ تین ماہ سے خاتون اپنی بہن کے گھر میں آرام کررہی تھی۔ خاتون کی بیماری پر خرچ رقم سے گنگایا پریشان ہوگیا تھا جو اپنی بیٹی کی شادی کے لئے رقم جمع کرنے میں مصروف تھا۔ ان حالات سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔ ع