بیٹی کی شادی کے دن والد کا انتقال

,

   

حیدرآباد 23 ستمبر ( سیاست نیوز ) آج شہر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں بیٹی کی شادی کے دن والد کا انتقال ہوگیا ۔ صبح کے وقت دلہن کے والد کا انتقال ہوا ۔ بعد نماز ظہر ان کی تدفین عمل میں آئی او ر بعد عشاء لڑکی کا نکاح بھی انجام پایا ۔ تفصیلات کے بموجب شہر کے قدیم ملک پیٹ علاقہ کے ساکن جناب میر امین الدین علی خاں المعروف ناصر بھیا ولد میر لطیف الدین علی خاں مرحوم ساکن دکن ہاوزری روبرو مسجد ادارہ ملیہ کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ ان کی دختر کی شادی آج ہی شام شملہ گارڈن فنکن ہال میں مقرر تھی ۔ آج صبح جناب میر امین الدین علی خاں المعروف ناصر بھیا کا انتقال ہوا ۔ ان کے انتقال سے خوشیوں کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی ۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد ضیاء الحق اولڈ ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین عمدو میاں قبرستان دودھ باؤلی میںانجام پائی ۔ انتقال کے باوجود مرحوم کے برادران نے شادی ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور طئے شدہ پروگرام کے مطابق رات میں تقریب نکاح انجام پائی ۔