بیٹی کی شادی کے منڈپ میں باپ کی موت، ضلع پداپلی میں واقعہ

   

حیدرآباد25مئی(یواین آئی) بیٹی کی شادی کے منڈپ میں باپ کی موت ہوگئی ۔یہ واقعہ ضلع پداپلی گوداوری کھنی میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق 56سالہ ایل شنکر کی بیٹی کی شادی کل شب میں انجام پائی۔ شادی کے موقع پر وہ کافی خوش تھا،لیکن یہ خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی۔ بیٹی کی شادی کی مصروفیت کی وجہ سے وہ تھک کر کرسی پر بیٹھ گیا، اسی دوران توازن کھوکر وہ کرسی پر سے گرگیا۔ رشتہ داروں نے اس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹرس نے معائنے کے بعد اس کو مردہ قرار دیا ۔ اس واقعہ پر شادی کے گھر میں ماتم چھاگیا۔ رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ شنکرجس کی صحت کچھ عرصہ سے خراب تھی۔