بیٹی کی عصمت ریزی کرنے والے باپ کو عمر قید کی سزا

   

ملزم بیوی کا بھی قاتل ، ایل بی نگر عدالت کا فیصلہ ، شاہ آباد پولیس کی چارج شیٹ
حیدرآباد : بیٹی کی عصمت ریزی کرنے والے شخص کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ ایل بی نگر کی ایک عدالت نے سال 2017ء کے مقدمہ میں فیصلہ سناتے ہوئے 45سالہ ایروکلہ عرف جاگری کرشنا ساکن تما ریڈی گوڑہ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ پولیس کے مطابق شاہ آباد پولیس نے سال 2017ء کے مقدمہ کی آج چارج شیٹ کو داخل کردیا ۔ شاہ آباد کے علاوہ سال 2017ء میں ایک لڑکی نے اپنے رشتہ دار کے ہمراہ پہنچ کر شکایت درج کروائی تھی ۔ شاہ آباد پولیس نے شکایت کے بعد کارروائی انجام دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ جاگری کرشنا نے یاداماں سے شادی کی تھی اور اس سے دو لڑکیاں پیدا ہوئیں ۔ متاثرہ لڑکی اس کی حقیقی بڑی بیٹی ہے ۔ پہلی بیوی کا قتل کرنے کے بعد جاگری کرشنا جیل چلا گیا اور سال 2007ء میں جیل سے رہائی کے بعد اس نے دو لڑکیوں کو اپنے ساتھ رکھ لیا ۔ انجماں نامی خاتون سے دوسری شادی کرلی ۔ شاہ آباد پولیس کے مطابق انجماں خرابی صحت سے فوت ہوگئی ۔ سال 2017ء میں جاگری کرشنا نے ایک دن اپنی بڑی بیٹی کے ساتھ زبردستی کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے کلہاڑی کی نوک پر اس درندہ نے اپنی بیٹی کی عصمت ریزی کی اور واقعہ کسی سے بیان کرنے پر جان سے مارنے کا انتباہ دیا ۔ والدہ کا قتل کرنے والے باپ کی دھمکی سے بیٹی خوفزدہ ہوگئی اور ظلم و ستم کو برداشت کرتی رہی ۔ ایک دن شدید درد شکم سے پریشان لڑکی اپنی رشتہ دار کے پاس پہنچی اور اس رشتہ دار خاتون نے لڑکی کو ڈاکٹر سے رجوع کیا تو وہ حیران رہ گئی ، لڑکی حاملہ تھی اور اس نے اس خاتون رشتہ دار کے اسرار پر سارے واقعہ کو بیان کیا اور پولیس میںشکایت کی گئی ۔ شاہ آباد پولیس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کیس میں ملزم کو عمر قید کی سزا دلانے میں اہم رول ادا کیا ۔