بیٹی کے ساتھ منہ کالا کرنے والا شیطان صفت باپ گرفتار

   

حیدرآباد۔ 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہرکے نواحی علاقہ کشائی گوڑہ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا۔ باپ بیٹی کے رشتہ کو رسواء کرنے والے ایک شیطان صفت درندہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ جو 2 سال سے اپنی حقیقی بیٹی پر ظلم و جبر کررہا تھا۔ اپنی حقیقی بیٹی کو عصمت ریزی کرنے والے اس درندہ کو پولیس نے جیل منتقل کردیا اور سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس 13 سالہ لڑکی نے باپ کے ظلم کی داستان کو شی ٹیم سے بیان کیا۔ اس لڑکی کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ باپ کے خلاف کس طرح شکایت کرے۔ اسکولس میں شی ٹیم کی شعور بیداری مہم کے تحت رچہ کنڈہ شی ٹیم اقدامات کررہی ہے۔ شعور بیداری پروگرام کے تحت پولیس ضلع پریشد سرکاری اسکول پہنچی اسکول میں شی ٹیم کی شعور بیداری اور طالبات میں حوصلہ افزائی و رہنمائی کو دیکھتے ہوئے لڑکی نے بالآخر ہمت جٹائی اور شی ٹیم کے ارکان سے باپ کے پاپ کا ذکر کیا۔ لڑکی کی شکایت پر سکتہ کا شکار شی ٹیم ارکان میں خاموشی چھا گئی۔ انہوں نے پہلے لڑکی کو حوصلہ دیا اور اس میں اعتماد کو بحال کرنے کے بعد موثر کارروائی کرتے ہوئے ظالم 31 سالہ پرشانت کو کشائی گوڑہ پولیس کے حوالہ کردیا۔ کشائی گوڑہ پولیس نے پرشانت کو جیل منتقل کردیا۔ اس کے خلاف سخت کارروائی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ پرشانت پیشہ سے پینٹر ہے جو آئی بی کالونی چرلہ پلی میں رہتا تھا۔ اس کی بیوی یعنی متاثرہ لڑکی کی والدہ مسلسل بیمار رہتی ہے اور زائد گولیوں کے استعمال اور امراض قلب کا شکار ہونے کے سبب اکثر وقت بستر پر ہی گذرتا ہے۔ لڑکی مقامی ضلع پریشد ہائی اسکول میں 9 ویں جماعت کی طالبہ ہے۔ لڑکی اسکول سے واپس ہونے کے بعد گھر میں رہتی تھی اور اس کا باپ کام سے گھر واپس ہونے کے بعد بیوی کی حالت نیند میں دیکھ کر اپنی حقیقی بیٹی کے ساتھ ہمبستری کرتا تھا۔ متاثرہ لڑکی کے شی ٹیم کو دیئے گئے بیان کے مطابق گزشتہ دو سال سے یہ سلسلہ جاری تھا اور باپ نے بیٹی کو واقعہ کسی کو بیان کرنے پر جان سے مار دینے اور سنگین نتائج کا انتباہ دیا تھا۔ بیمار والدہ کی حالت اور باپ کے ظلم کو خاموش سہنے والی لڑکی نے بالآخر شی ٹیم سے شکایت کردی۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ ع