بیٹے تیمور کے لئے سیف علی خان بنے زلف تراش

,

   

نئی دہلی۔اپنے ہاتھ میں قینچی تھامے اداکار سیف علی خان ہفتہ کے روز اپنے ننھے تیمور کے لئے زلف تراش بنے۔

اس دلفریب تصویر کو سیف کی اداکارہ بیوی کرینا کپور خان نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں والد اور بیٹا دونوں موجود ہیں۔

تصویر میں ہمیشہ اسٹائل میں رہنے والے اداکار سفید آرام دہ کرتاپائجامہ اور ہلکی داڑھی میں دیکھائی دے رہے ہیں۔

وہیں سیف اپنے بیٹے کے بالوں کو تراشتے کھڑے دیکھائی دے رہے ہیں تو تیمور پرسکون انداز میں اپنے بال کٹواتے ہوئے بیٹھے دیکھائی دے رہے ہیں۔

بال کٹوانا ہے کسی کو؟
کرینا نے شوہر او ربیٹے کی تصویرپوسٹ کی جس کا کیپشن لکھا ہے کہ”کسی کو بال کٹوانا ہے؟“۔ ممبئی کے گھر میں مذکورہ اداکار گھر میں بیٹے تیمور کے ساتھ بند ہیں