بیٹے نے مرحوم والدہ کی آواز نکال کرباپ کی کروڑوں کی جمع پونچی ہتھیالی

   

لندن : انگلینڈ میں ایک شخص نے اپنی ماں کے انتقال کے بعد ان کی آواز نکال کر والد کی کروڑوں کی جمع پونجی ہتھیالی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نارتھمٹن شائر میں 42 سالہ ڈینیئل کتھبرٹ نامی شخص نے والدہ کے انتقال اور والد کے گہرے صدمے میں ہونے کا فائدہ اٹھایا اور بینک کالز میں والدہ کی آواز نکال کر والد کے اکاؤنٹ سے کروڑوں کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروالی۔ڈینیئل نے2017 سے 2018
(14 ماہ کے عرصے کے دوران ) اپنے والد کی تمام تر بچت ان کے اکاؤنٹ سے ختم کر ڈالی، ڈینیئل کے والد کو 2017 میں ہی اپنے اکاؤنٹ سے رقم نکالے جانے کے حوالے سے شک ہونے لگا تھا لیکن بیوی کی جدائی کا غم اور پھر بیٹے سے جھگڑے کا خوف ان کی خاموشی کا سبب بنا رہا۔