بیٹے کی دماغی حالت سے پریشان خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/20 جولائی، ( سیاست نیوز) بیٹے کی دماغی حالت سے پریشان ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ گچی باؤلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔30 سالہ شیخ پروین جو آنند نگر کنڈا پور علاقہ کے ساکن راج محمد کی بیوی تھی اس خاتون نے کل سیلنگ فیان کے ذریعہ پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ شیخ پروین کے تین بچے ہیں وہ اپنے دوسرے بیٹے چار سالہ شیان کی دماغی حالت اور بیماری سے پریشان تھی اور بیٹے کی صحت کے متعلق ہمیشہ فکر مند رہتی تھی جس کا علاج جاری تھا۔ پولیس سمجھتی ہے کہ شیخ پروین نے بیٹے کی صحت کے تعلق سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع