بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل

   


حیدرآباد ۔ 10 ستمبر (سیاست نیوز) منچال کے علاقہ میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کی سنگین واردات پیش آئی۔ منچال پولیس کے مطابق 8 ستمبر کی رات 45 سالہ جالوت بھوجپا پر اس کے حقیقی بیٹے جالوت دیوائم نے لاٹھی سے حملہ کرتے ہوئے ہلاک کردیا۔ تاہم قتل کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔ بھوجیا جو بوڈاکنڈہ علاقہ میں اپنے بچوں کے ساتھ رہتا تھا۔ گذشتہ روز بیٹے کے حملہ میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جالوت بھوجیا کی بیوی دو ماہ قبل فوت ہوگئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع