بیڈمنٹن میں بھی شکست

   

بیڈمنٹن میں ہندوستانی ڈبلز کی جوڑی ستوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کو عالمی نمبر ایک انڈونیشیائی جوڑی مارکس گڈیان اور کیون سنجیا کے خلاف گروپ اے کے دوسرے مرحلہ میں شکست برداشت کرنی پڑی۔ عالمی درجہ بندی میں 10 ویں مقام پر موجود ہندوستانی جوڑی کو مقابلے میں کبھی بھی ردھم میں نہیں دیکھا گیا اور وہ 32 منٹوں کے اِس مقابلے میں سرفہرست جوڑی کے خلاف 13-21، 12-21 سے شکست برداشت کرتے ہوئے اولمپکس سے باہر ہوگئی ہے۔دریں اثناء مونیکا کی شاندار مہم کا اختتام سوفیا پولکینوا کے خلاف شکست سے ہوا۔مونیکا کو عالمی نمر 10 حریف کھلاڑی کے خلاف 4-0 کی ناکامی برداشت کرنی پڑی۔