بیگم پیٹ اور جیڈی میٹلہ میں دو افراد کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد/28 جنوری ( سیاست نیوز ) بیگم پیٹ اور جیڈی میٹلہ علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد بشمول ایک لڑکی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگئے ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 15 سالہ آکنکشا جو پرکاش نگر بیگم پیٹ علاقہ کے ساکن سمبھاشیوار راؤ کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی انٹر سال اوکی طالبہ بتائی گئی ہے جو کل اپنے مکان کی بالکونی میں موجود تھی کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر فوت ہوگئی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 23 سالہ راکیش کمار جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ ریاست بہار کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کرتا تھا ۔ اور کل رات حالت نیند میں تیسری منزل سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔