بیگم پیٹ میں خاتون سے موبائل چھیننے کا واقعہ

   

حیدرآباد ۔ /6 فبروری (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقے بیگم پیٹ میں پیش آئے ایک واقعہ میں موٹر سائیکل سوار رہزنوں نے خاتون کا موبائیل فون چھین لیا ۔ بیگم پیٹ پولیس کے بموجب 32 سالہ کلیانی ساکن رسول پورہ جو خانگی ملازم ہے آج صبح بیگم پیٹ سے گزررہی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار رہزنوں نے اسے نشانہ بناتے ہوئے اس کا موبائیل فون اڑالیا اور وہاں سے فرار ہوگئے ۔ پولیس بیگم پیٹ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور رہزنوں کی گرفتاری کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کا تجزیہ شروع کردیا ۔