بیگم پیٹ میں سڑک حادثہ،ایک طالبہ ہلاک دیگر دو زخمی

   


حیدرآباد۔/4 ستمبر، ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ بیگم پیٹ میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں شاداں کالج سے وابستہ 3 طالبات حادثہ کا شکار ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق 17 سالہ نکہت سلطانہ ساکن بیگم پیٹ رسول پورہ جو شاداں کالج کی انٹرمیڈیٹ سال دوم کی طالبہ تھی اپنی دو سہیلیوں کے ہمراہ بیگم پیٹ علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران حادثہ کا شکار ہوگئی اور ہلاک ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ زیبرا کراسنگ سے گذرنے کے باوجود بھی نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ان طالبات کو ٹکر دے دی۔ پولیس بیگم پیٹ نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب