ایک روز قبل کنہیا کمار نے بیگوسرائے پارلیمانی حلقے سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جواہرل لال نہرو یونیورسٹی سے لاپتہ نجیب احمد کی ماں فاطمہ نفیس اور ممتا ز بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کے علاوہ جواہرلال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کی سابق لیڈر شہیلا رشید بھی کنہیا کمار کی انتخابی مہم میں شامل ہوئیں۔
بیگوسرائے میں عوام کی کثیرتعداد سے خطاب کرتے ہوئے فاطمہ نفیس نے کنہیا کمار کی جیت کو وقت کی اہم ضرورت قراردیا۔
انہو ں نے نجیب احمد کی گمشدگی سے لے کر پولیس کی تحقیقات میں حکومت کے متعصبانہ رویہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔
وہیں سوارا بھاسکر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ یہاں پر کسی فلمی اداکارہ کے طور پر نہیں بلکہ بہار کی بیٹی کے طور پر کنہیا کمار کی حمایت کے لئے ائی ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=OOfST2sVXwM
وہیں شہیلا رشید نے جمہوری اقدار او راداروں پر کارضرب کا بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کنیا کمار جیسے شخص کی پارلیمنٹ تک رسائی کیوں ضروری ہے۔پیش ہے ویڈیو ضرور مشاہدہ کریں