حیدرآباد7نومبر(یواین آئی) انتخابی مہم میں نکریکل کے بی آرایس امیدوارسی لنگیا کو تلخ تجربہ ہوا ۔ نلگنڈہ چٹیال منڈل میں مہم کیلئے پہنچے لنگیا کو مقامی افراد اور کانگریس کارکنوں نے روک دیا۔انہوں نے ایس سی کالونی کی ترقی کیلئے اقدامات نہ کرنے پر برہمی کااظہار اور سوالات کئے ۔عوام کی برہمی دیکھ کر لنگیا وہاں سے روانہ ہوگئے ۔عوام نے ان کے خلاف نعرے بازی کی ۔