آرمور میں ایم بی ٹی کارکنوں کی کانگریس میں شمولیت کے موقع پر کے وینکٹیش کا خطاب
آرمور/2 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میں مجلس بچائو تحریک یوتھ کے نوجوانوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ کانگریس پارٹی سابق ایم پی ٹی سی میر ماجد علی کے گیسٹ ہاؤس میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ ایم بی ٹی یوتھ صدر سید اویس ، نائب صدر عبدالواسع , سمیر اور مختلف نوجوانوں نے کولا وینکٹیش کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر سائی بابا گوڈ ، میر ماجد علی اور سابق فلورلیڈر محمود علی نے کانگریس پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شامل کیا۔ اس موقع پر کولا وینکٹیش نے کہا کہ ٹی آر ایس اور بی جے پی حکومتوں کو شکست دینے کی طاقت صرف کانگریس پارٹی میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سے متاثر ہوکر کئی قائدین و نوجوان کانگریس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ آرمور حلقہ اسمبلی میں نوجوانوں کی شمولیت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ آنے والے دنوں میں نچلی و اوپری سطح کے مختلف پارٹیوں کے قائدین کی بڑے پیمانے پر شمولیت کے امکانات ہیں۔ اور بتایا کہ موجودہ اور سابقہ ایم پی ٹی سی کونسلرس سرپنچس ہمارے رابطے میں ہیں۔ اس دوران پارٹی میں شامل ہونے والے اویس نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کے نظریات سے متاثر ہوکر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں اور کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کام کرنے کا عزم کیا۔ اس پروگرام میں کرنم گنگادھر ، حبیب ، ایم روی ، فہیم ، بٹو شنکر ، عثمان ، بالاکیشن ، پاشاہ ودیگر موجود تھے۔