حیدرآباد ۔ یکم؍ اپریل (سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر قائد کے جاناریڈی نے واضح کیا کہ انہوں نے بی آر ایس سے اتحاد کرنے کی کوئی تجویز پیش نہیں کی۔ اس کا فیصلہ تو کانگریس پارٹی ہائی کمان کرے گی۔ راہول گاندھی کو نااہل قرار دینے کے خلاف 17 اپوزیشن جماعتوں نے متحدہ طور پر جو احتجاج کیا ہے، وہ اس کی تائید کرچکے ہیں لیکن میڈیا نے ان کی باتوں کا غلط مطلب نکالتے ہوئے بی آر ایس سے اتحاد کرنے کی تجویز پیش کرنے کا تاثر دیا ہے۔ ان کا یہ ہرگز مطلب نہیں تھا اور نہ ہی میں نے اتحاد کرنے کے بارے میں کوئی روشنی ڈالی ہے جبکہ وہ بی آر ایس سے اتحاد کرنے کی کوئی بات نہیں کی ہے۔ جاناریڈی نے کہا کہ بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت جمہوریت کا ملک میں خون کررہی ہے۔ اس کی مخالفت میں 17 اپوزیشن جماعتیں آواز اٹھارہی ہیں اس کی ستائش کی تھی مگر میڈیا نے ان کے الفاظ کو توڑمروڑ کر پیش کیا ہے جس کی وجہ سے وہ اس کی وضاحت کررہے ہیں۔ن