بی آر ایس سے مستعفی ‘ کانگریس میں شمولیت

   

حیدرآباد 12 اکٹوبر( پریس نوٹ ) راجندر نگر حلقہ میں اقلیتی قائد جناب یسین ایوبی ایڈوکیٹ نے بی آر ایس سے مستعفی ہوتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے انہیں کھنڈوا پہنا کر کانگریس میں شامل کیا ۔ یسین ایوبی ایڈوکیٹ تلنگانہ جدوجہد کا حصہ رہے ہیں اور انہوں نے جیل کی صعوبتوں کو بھی برداشت کیا ۔ وہ بی آر ایس رنگا ریڈی لیگل فورم کے چیرمین تھے ۔ انہوں نے بی آر ایس میں اقلیتوں سے نا انصافی کو دیکھتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔