بی آر ایس پارٹی سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور حقوق کا تحفظ

   

حلقہ اسمبلی ملکاجگری امیدوار ایم راج شیکھر ریڈی کا میڈیا سے خطاب
حیدرآباد : /12 نومبر (سیاست نیوز) ایم راج شیکھر ریڈی جنہیں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے حلقہ اسمبلی ملکاجگری سے بی آر ایس پارٹی کا امیدوار قرار دیا ہے اور یہاں کے امیدوار کو یقین ہے کہ وہ اقلیتوں کے تعاون سے اپنے حریف پارٹیوں سے مقابلہ میں کامیاب ہوں گے ۔ انتخابی مہم کے دوران ایم راج شیکھر ریڈی نے میڈیا کو بتایا کہ بی آر ایس پارٹی ملک میں ایک واحد پارٹی ہے جو اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے مشہور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے صرف بی آر ایس ذمہ دار ہے۔ راج شیکھر ریڈی نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد سے ہی چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے مسلمانوں کی بہبود کیلئے عزم کیا تھا اور وہ اپنے مسلم دوست رویہ سے اقلیتوں کے دل میں مقام حاصل کیا ہے ۔ راج شیکھر ریڈی نے کہا کہ ان کے حریف جماعتوں کی جانب سے بی آر ایس کو تنقید کا نشانہ بنانے پر اقلیتوں کے دل میں کے سی آر کے تعلق سے ابھی بھی بھروسہ ہے اور آئندہ بھی بی آر ایس پارٹی اپنے کئے ہوئے وعدوں پر کھری اترے گی ۔ ملکاجگری کے امیدوار نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے حلقہ میں موجود اقلیتیں بی آر ایس پارٹی کے ہاتھ مضبوط کریں اور انہیں زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی دلائیں ۔