3 تا 12 جنوری اور 16 تا 21 جنوری تلنگانہ بھون میں پارٹی قائدین کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد /29 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بی آر ایس کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کیلئے 3 جنوری سے لوک سبھا حلقوں کا تلنگانہ بھون میں اجلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔ پہلے مرحلے میں 3 تا 12 جنوری چند حلقوں کے قائدین کا اجلاس ہو گا ۔ 16 تا 21 جنوری دوسرے مرحلہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ بی آر ایس سربراہ سابق چیف منسٹر کے سی آر نے پارٹی کے ورکنگ صدر کے ٹی آر سکریٹری جنرل کے کیشو راؤ سابق اسپیکر مدھو سدن چاری ، سابق وزراء ہریش راؤ ، کڈیم سری ہری ، پوچارم سرینواس ریڈی ، جگدیش ریڈی ، پرشانت ریڈی اور نرنجن ریڈی و دیگر قائدین کو اجلاس طلب کرنے کی ذمہ داری ہے ۔ 3 جنوری کو حلقہ لوک سبھا عادل آباد 4 جنوری کو کریم نگر 5 جنوری کو چیوڑلہ 6 جنوری کو پداپلی 7 جنوری کو نظام آباد 8 جنوری کو ظہیرآباد 9 جنوری کو کھمم 10 جنوری کو ورنگل 11 جنوری کو محبوب آباد 12 جنوری کو بھونگیر کے اجلاس ہونگے ۔ سنکرانتی تہوار کے پیش نظر تین دن کا وقفہ دیا جارہا ہے ۔ پھر 16 جنوری کو نلگنڈہ 17 جنوری کو ناگرکرنول 18 جنوری کو محبوب نگر 19 جنوری کو میدک 20 جنوری کو ملکاجگیری اور 21 جنوری کو سکندرآباد اور حیدرآباد حلقوں کا اجلاس ہوگا ۔ ان اجلاسوں میں متعلقہ ارکان پارلیمنٹ سابق ارکان پارلیمنٹ ارکان اسمبلی سابق ارکان اسمبلی ارکان کونسل و سابق ارکان کونسل ضلع پریشد صدورنشین سابق صدور نشین ، مئیرس سابق مئیر میونسپل صدور نشین ضلع پارٹی صدور و دیگر اہم قائدین کو مدعو کیا جارہا ہے ۔ اجلاس میں ریاست کی تازہ صورتحال اسمبلی حلقوں میں پارٹی کا موقف کے علاوہ امیدواروں کے انتخاب اور انتخابی مہم چلانے کے تعلق سے پارٹی قائیدن سے رائے حاصل کی جائے گی ۔2