شمس آباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر سے ملاقات کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور 23 جنوری کو میلار دیوپلی میں منعقد گوڑ سنگم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ۔ جیسے ہی اطلاع ملی راجندر نگر حلقہ میں افواہ پھیل گئی کہ بہت جلد پرکاش گوڑ کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ جس پر پرکاش گوڑ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گوڑ سنگم کے مسائل کے حل کے لیے وزیر سے ملاقات کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ میں بی آر ایس پارٹی سے کامیابی حاصل کرچکا ہوں اور مجھے پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ میں بی آر ایس میں ہی برقرار رہوں گا ۔۔