حیدرآباد ۔ یکم مارچ ( سیاست نیوز) سربراہ بی آر ایس و چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ ملک بھر میں پارٹی کو مستحکم کرنے اور توسیع دینے پرا پنی ساری توجہ مرکوز کی ہے ۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں پارٹی یونٹس کو تشکیل دینے کیلئے سرگرم مشاورت کررہے ہیں ۔ ہمانشو تیواری کو اترپردیش بی آر ایس پارٹی کا جنرل سکریٹری نامزد کیا گیا ہے ۔ حال ہی میںمانک کدم کو مہاراشٹرا بی آر ایس کسان سیل کا صدر نامزد کیا گیاہے ۔ آج مہاراشٹرا کے مختلف ڈیویژنس کیلئے کوآرڈینیٹرس کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر ملک کی تازہ سیاسی حالات پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ تلنگانہ ۔ مہاراشٹرا میں بی آر ایس کے جلسہ عام منعقد کرنے کے بعد آندھراپردیش اور اڈیشہ میں پارٹی کے جلسہ عام منعقد کرنے اور مختلف جماعتوں کے قائدین کو بی آر ایس میں شامل کرنے کیلئے مشاورت کررہے ہیں ۔ ریاست میں کونسل کے انتخابات کے پیش نظر انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کی وجہ سے سکریٹریٹ کے اختتامی تقریب اور سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ پر منعقد ہونے والا جلسہ عام ملتوی ہوگیا ہے جس میں دو چیف منسٹرس اور ایک ڈپٹی چیف منسٹر شرکت کرنے والے تھے ۔ساتھ ہی آندھراپردیش میں بھی ایک جلسہ عام منعقد کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی تھی ۔ن