مانیر پراجکٹ کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ، گمبھی راؤ پیٹ میں ریاستی وزیر سریدھر بابو کی پریس کانفرنس
گمبھی راو پیٹ؍ سرسلہ۔ 22 نومبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس حکومت اپنے وعدے کے مطابق مرحلہ وار ترقیاتی و فلاحی کاموں کو انجام دے رہی ہے، یہ بات تیلنگانہ کے ریاستی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈی سریدھر بابو نے کہی وہ جمعرات کی شام سرسلہ کے گمبھی راو پیٹ،سابقہ رکن اسمبلی وہ سی کانگرس کے سینئر قائد کٹکم مرتینجیم کے فارم ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کر رہے تھے۔ انہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گزشتہ روز ویمل واڑہ کے دورہ کے موقع پر ضلع کی ترقی کے لیے نہ صرف کروڑہا روپیہ منظور کیا بلکہ ان ترقیاتی کاموں افتتاح و سنگ بنیاد بھی رکھا ریاستی وزیر نے کہا کہ ہم اقتدار میں آنے کے ایک سال کے اندر عوام کا آشیرواد لے رہے ہیں چھ ضمانتوں پر عمل آوری کی گئی ہے۔ خواتین کے لیے مفت بس سفر کے حصے کے طور پر، ایک سال میں 20 لاکھ ٹکٹ جاری کیے گئے۔ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو صفر بل دے رہے ہیں۔ ہم 500 میں گیس سلنڈر فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راجیو آروگیاشری کے تحت 10 لاکھ تک کا علاج فراہم کر رہے ہیں ،کسانوں کے 2 لاکھ تک کے قرضوں کو معاف کررہے ہیں اور کسانوں سے دھان کی خریدی فی کوئنٹل کے لیے امدادی قیمت کے ساتھ 500 روپے کا بونس دے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ کانگریس نے وعدہ کیا تھا کہ کانگریس کے اقتدارآنے پر 2 لاکھ نوکریاں دیں گے،ہم نے اوسطاً 10 ہزار ماہانہ کے حساب سے 50 ہزار لوگوں کو نوکریاں دی ہیں ریاستی وزیر سریدھر بابو نے اپوزیشن بی ار ایس کے الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ وہ ہماری ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم ان رکاوٹوں کے باوجود بھی اگے بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بی آرایس قائدین عہدداروں پر حملے کرتے ہوئے اپنی ساکھ برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ترقی کاموں میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے 9 ویں پیاکیج کے تحت کام کو مکمل کرتے ہوئے علاقے میں واقع آپر مانیر پرجکٹ کو سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کے منصوبہ تیار کر رہے ہیں جس کا بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا اس موقع پر سابقہ رکن اسمبلی و کانگریس قائد مرتینجیم و کانگریس قایدین موجودتھے