اڈانی ریونت ریڈی کی تصویر کی ٹی شرٹ پہن کر حاضر ہونے والے بی آر ایس قائدین کو پولیس نے گرفتار کرلیا
حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے ارکان اسمبلی چیف منسٹر ریونت ریڈی اور اڈانی کی تصاویر پر مشتمل ٹی شرٹ زیب تن کر کے اسمبلی پہونچنے پر گیٹ نمبر 2 پر پولیس نے بی آر ایس کے ارکان اسمبلی ارکان قانون ساز کونسل کو روک لیا ۔ تھوڑی دیر پولیس اور بی آر ایس کے عوامی منتخب نمائندوں کے درمیان بحث و تکرار ہوگئی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرتے ہوئے پولیس ویانس میں بیٹھا کر منتقل کردیا ۔ تھوڑی دیر کے لیے کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ بی آر ایس کے ارکان اسمبلی ارکان قانون ساز کونسل نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ اصل اپوزیشن کے بغیر آج اسمبلی کا اجلاس چلایا گیا ۔ اس موقع پر بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے پولیس رویے کی سخت مذمت کی۔ انہیں اسمبلی میں داخل ہونے سے روکنے کی مذمت کی ۔ ریونت اور اڈانی بھائی بھائی کے نعرے لگائے ۔ دہلی میں کشتی گلی میں دوستی کرنے کا الزام عائد کیا ۔ تلنگانہ تلی کو ہٹا کر کانگریس تلی کا مجسمہ لگانے کا الزام عائد کیا ۔ پولیس نے کے ٹی آر، ہریش راؤ ، کویتا ، سبیتا اندرا ریڈی کے علاوہ دوسروں کو گرفتار کرتے ہوئے وہاں سے منتقل کردیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ اڈانی اور ریونت ایک ہے ۔ کانگریس حکومت عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہی ہے ۔ بی آر ایس پارٹی اسمبلی کے اجلاس میں حقائق سے پردہ اٹھا کر رہے گی ۔ بی آر ایس کے ارکان اسمبلی ارکان قانون ساز کونسل نے پہلے گن پارک پر مجاہدین تلنگانہ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ قربانیوں اور تحریک سے بی آر ایس کا جنم ہوا ہے ۔ تحریک میں شدت پیدا کرنے کے لیے بی آر ایس نے عہدوں کی قربانی دی ۔ بالآخر کے سی آر نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا جس کے بعد اس وقت کی مرکزی حکومت نے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے کا اعلان کیا ۔۔ 2