کریم نگر جائزہ اجلاس میں پیش آئے واقعہ کی پی کوشک ریڈی نے وضاحت کی
حیدرآباد /15 جنوری ( سیاست نیوز ) بی آر ایس کے رکن اسمبلی پی کوشک ریڈی نے کہا کہ جگتیال کے رکن اسمبلی سنجے نے کریم نگر کے جائزہ اجلاس میں بی آر ایس کے کپڑے اتار دینے کا ریمارکس کرتے ہوئے انہیں مشتعل کیا ۔ انہوں نے سنجے پر کوئی حملہ نہیں کیا بلکہ وہ خود مجھ پر حملہ کرتے ہوئے ہمدردی حاصل کرنے کیلئے ڈرامہ بازی کر رہے ہیں۔ تلنگانہ بھون میں آج میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کوشک ریڈئ نے کہا کہ سنجے نے پہلے ان پر حملہ کیا ریاستی وزیر ڈی سریدھر بابو نے انہیں انگلی دیکھاتے ہوئے دھمکایا ہے ۔ کانگریس کے ارکان اسمبلی رننگ کامنٹری کر رہے تھے ۔ کانگریس قائدین کے حکم پر پولیس عہدیدار غنڈہ گردی کر رہے ہیں۔ انہوں نے سنجے سے استفسار کیا کہ انہوں نے کونسی پارٹی سے اور کونسے انتخابی نشان سے کامیابی حاصل کی ۔ کے سی آر کی تصویر کے بغیر سنجے وارڈ ممبر کی حیثیت سے بھی کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ پی کوشک ریڈی نے کہا کہ پیسوں کیلئے فروخت ہونے والے سنجے نے بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرے خلاف اسپیکر اسمبلی سے شکایت کیا ہے ۔ میں بھی سنجے کے خلاف اسپیکر سے شکایت کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزراء کی موجودگی میں سنجے نے خود کو کانگریسی ہونے کا دعوی کیا ہے ۔ اسپیکر اسمبلی انہیں فوری اسمبلی رکنیت سے محروم کردیں ۔ ریونت ریڈی نے استعفی دئے بغیر پارٹی تبدیلی کرنے پر پتھروں سے مارنے لگانے کا انتباہ دیا تھا ۔ میں سنجے کو پتھروں سے نہیں مارا پھر میرے خلاف مقدمات کیوں درج کئے گئے ۔ استفسار کیا پی کوشک ریڈی نے وعدوں کی عمل آوری میں ناکام ہوجانے کا چیف منسٹر پر الزام عائد کیا۔ عدالت کی ہدایت پر وہ کریم نگر میں پریس کانفرنس کرنے کے بجائے آج حیدرآباد میں پریس کانفرنس کا اہتمام کرتے ہوئے کانگریس کی غنڈا گردی کو عوام کو سامنے پیش کر رہے ہیں۔ 2