بی آر ایس کے 10 منحرف ارکان کے مقدمہ کاسپریم کورٹ میں آج فیصلہ

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں بی آر ایس کے 10 منحرف ارکان کے سیاسی مستقبل پر کل 31 جولائی کو سپریم کورٹ اہم فیصلہ سنائے گا۔ منحرف ارکان اسمبلی کو اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دینے کیلئے بی آر ایس کی جانب سے درخواستیں داخل کی گئیں۔ بی آر ایس کی جانب سے اسمبلی اسپیکر پرساد کمار کو دی گئی شکایت پر کارروائی میں تاخیر کے خلاف بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر ، ارکان اسمبلی پی کوشک ریڈی اور کے پی ویویکانند نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ چیف جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس ونود چندرن پر مشتمل بنچ نے سماعت کو مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کردیا تھا۔ توقع ہے کہ سپریم کورٹ کل 31 جولائی کو اپنا فیصلہ سنائے گا۔ سکریٹری اسمبلی کی جانب سے نامور وکیل ابھیشک منو سنگھوی اور کوشک ریڈی کی جانب سے آر سندرم نے دلائل پیش کئے ۔ سپریم کورٹ نے بی آر ایس کی درخواستوں پر اسپیکر کی جانب سے فیصلہ میں تاخیر پر نارا ضگی جتائی تھی۔ دوسری طرف کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے اسپیکر کو ہدایت نہیں دی جا سکتی۔یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ بی آر ایس کے ارکان کی جانب سے پارٹی سے انحراف کے بعد ریاست میں زبردست سیاسی ہلچل جاری ہے ۔1