بی ایس پی امیدوار کو سکوں سے تولنے پر مقدمہ

   

بستی: اترپردیش کے ضلع بستی کے کپتان گنج علاقے سے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)امیدوار کو سکوں سے تولنے کے معاملے میں پیکولیا تھانے کی پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے ۔پولیس نے منگل کو بتایا کہ کپتان گنج اسمبلی حلقے سے بی ایس پی امیدوار ظہیر احمد عرف ‘جمی’ایک عوامی ریلی سے خطاب کرنے پہنچے تھے جہاں ان کے حامیوں نے انہیں ترازو پر بٹھا کر انہیں سکوں سے تولا ۔اس معاملے میں امیدوار کے خلاف دفعات 188،177 کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔