بی ایس پی اور ایس پی ارکان اسمبلی کی شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

بھوپال 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں جیوتر آدتیہ سندھیا کے بشمول کانگریس کے 22 ارکان اسمبلی کے مستعفی ہونے سے ریاست میں شدید سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے۔ اس دوران بی ایس پی اور ایس پی کے رکن اسمبلی نے بی جے پی کے سینئر قائد و سابق چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی۔ مدھیہ پردیش اسمبلی میں بہوجن سماج پارٹی کے دو اور سماج وادی پارٹی کا ایک رکن ہے جو کمل ناتھ حکومت کی تائید کررہے ہیں۔