بی ایس پی سربراہ مایاوتی پر پرینکا کی پھر تنقید

,

   

نئی دہلی۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی کا نام لیے بغیر انھیں ہدف تنقید بناتے ہوئے آج پھر انھیں بی جے پی کا غیر اعلانیہ ترجمان قرار دیا اور کہا کہ وہ آئین کا قتل کرنے والوں کی مدد کر رہی ہیں۔ محترمہ واڈرا نے کہا،‘ بی جے پی کے غیر اعلانیہ ترجمانوں نے بی جے پی کی مدد کی وہپ جاری کی ہے لیکن یہ وہپ نہیں ہے بلکہ آئین کا قتل کرنے والوں کو کلین چٹ ہے ’۔ محترمہ واڈرا نے محترمہ مایاوتی پر راجستھان میں گذشتہ برس بی ایس پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے والے اپنے 6 اراکین اسمبلی کو اکثریت ثابت کرنے کے دوران اشوک گہلوٹ حکومت کے خلاف ووٹ کرنے کے لیے وہپ جاری کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ کانگریس کی اترپردیش کی انچارج نے اس سے پہلے بھی محترمہ مایاوتی اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رہنما اکھیلیش یادو پر نام لیے بغیر حملہ کرتے ہوئے انھیں بی جے پی کا غیر اعلانیہ ترجمان قرار دیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ ایس پی اور بی ایس پی نے مدھیہ پردیش میں راجیہ سبھا کے الیکشن میں بی جے پی کی حمایت کی تھی۔

عوامی مفاد میں نظم ونسق میں
بہتری کا مطالبہ :پرینکاگاندھی
لکھنؤ۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ عوام کے سکون کے خاطر نظم ونسق کی بد تر حالت کو چست و درست کرنے کیلئے ضروری اقدام کریں۔ واڈرا نے لکھاکانپور، گونڈہ، گورکھپور کے واقعات آپ کے نوٹس میں ہوں گی۔ریاست میں اغوا کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔