صحابہ کرام کی مثالی شادیاں۔ فکر وخبر کی سچی بات۔ مفتی عبدالنور فکردے ندوی

,

   

“حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بہت ہی مالدار صحابی تھے لیکن چند دنوں بعد ملاقات پر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پتہ چلا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ شکایت نہیں کی مگر صرف اتنا فرماتے ہیں کہ ولیمہ ضرور کرو۔ صحابہ کرام میں ایسی مثالیں بہت ملتی ہے کہ خود نبی کریم ﷺ نے انکی شادیاں سادگی سے کروائی۔

حضورﷺ کے ایک خادم تھے ربیعہ بن کعب ان سے ایک بار رسول ﷺ نے پوچھا کہ آپ نے شادی کی تو انہوں نے فرمایا نہیں اپ نے کل تین بار پوچھا تو کہا کہ نہیں کی انہوں نے پھر کہا یا رسول اللہ میں انتہائی غریب ہوں مجھ سے کون شادی کرے گا؟ تو حضورﷺ نے ان سے فرمایا جاو فلاں قبیلہ میں اور کہنا میں نے شادی کروانے کے لیے بھیجا ہے۔ وہ گئے اور پورا واقعہ بیان کیا تو قبیلہ والوں نے انتہائی سادگی کے ساتھ انکی شادی کروائی۔”

ایسی اور مثالیں سننے کے لیے ویڈیو ضرور دیکھیں۔