بی ایس پی سے اتحاد ‘ ایس پی کی بڑی غلطی : راج ناتھ

   

بدایون ( یو پی ) 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اتحادی جماعتوں ایس پی ۔ بی ایس پی میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ سماجوادی پارٹی کو مایاوتی کی قیادت والی بی ایس پی سے اتحاد کے نتائج بھگتنے پڑیں گے ۔ انہوں نے یہاں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی نہیں جانتی کہ اس نے بی ایس پی سے اتحاد کرتے ہوئے کتنی بڑی غلطی کی ہے ۔ اسے عواقب کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکز کی این ڈی اے حکومت نے پلواما حملے کے 13 دن بعد ہی انتقام لے لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور دوسری اپوزیشن جماعتیں یہ ثبوت مانگ رہی ہیں کہ ان حملوں میں کتنے دہشت گرد مارے گئے ۔ کتنے کیمپس تباہ کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ ایک دو ہوتے تو ہم گنتی بھی کرلیتے ۔ تاہم وہاں بہت نقصان ہوا ہے ۔ ہم کس حد تک گنتی کرسکتے تھے ؟ ۔ ائر فورس کا کام نعشیں شمار کرنا نہیں ہے ۔