بی ایس پی مقننہ پارٹی کا راجستھان میں کانگریس کیساتھ انضمام کو بی جے پی کا چیلنج

   

Ferty9 Clinic

جئے پور 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن بی جے پی نے بی ایس پی مقننہ پارٹی کی برسر اقتدار کانگریس مقننہ پارٹی کے ساتھ راجستھان میں انضمام کو چیلنج کیا ہے۔ چیلنج کرنے والے بی جے پی ارکان اسمبلی کا گروپ 20 افراد پر مشتمل ہے جن کی قیادت پارٹی کے ریاستی صدر ستیش پونیا کررہے ہیں۔ جمعہ کے دن اُنھوں نے ریاستی اسمبلی کے اسپیکر سی پی جوشی کو ایک درخواست بھی پیش کی تھی اور کہا تھا کہ یہ ارکان اسمبلی کافیصلہ ہے جو ریاست میں بی ایس پی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ بی ایس پی نے کانگریس کے ساتھ قومی سطح پر کوئی انضمام قبول نہیں کیا ہے اِس لئے ریاستی سطح پر انضمام بھی غیر قانونی ہوگا۔