بی ایس پی نے زنخہ کو امیدوار بنایا

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ بی ایس پی کے سربراہ آر ایس پروین کمار نے 43 امیدواروں پرمشتمل اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے ۔ اس فہرست میں 26 امیدواروں کا تعلق بی سی طبقہ سے ہے ۔ ایس سی طبقہ سے 6 اور ایس ٹی طبقہ سے 7 اور اعلیٰ طبقہ سے 3 اور 2 اقلیتی امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے ۔ اسمبلی حلقہ ورنگل ویسٹ سے سی پشپا تلیاں نامی ٹرانسجینڈر کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صدر تلنگانہ بی ایس پی ، آر ایس پروین کمار 3 اکٹوبر کو اپنے 20 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی ۔ اب 43 امیدواروں پر مشتمل دوسری فہرست جاری کی ہے ۔ پروین کمار نے کہا کہ سیاسی مفاد پرستی کے لیے کانگریس ، بی آر ایس ، بی جے پی کبھی پورے نہ ہونے والے جھوٹے وعدے کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ وعدے کرنے سے پہلے ریاست کا مالی موقف کا کوئی جائزہ نہیں لیا جارہا ہے ۔ صرف اقتدار حاصل کرنے کے لیے بڑے بڑے وعدے کررہے ہیں ۔ دل خوش کن وعدوں پر بھروسہ کرتے ہوئے دھوکہ نہ کھانے کی عوام سے اپیل کی ۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے بی سی قائد کو چیف منسٹر بنانے کا اعلان کرنے کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے ۔ بی سی طبقہ کا قائد بنڈی سنجے تلنگانہ بی جے پی کا صدر تھا جس کو برداشت نہ کرتے ہوئے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ بی سی قائد کو چیف منسٹر بنانے کے وعدے پر کون بھروسہ کریں گے استفسار کیا ۔۔ ن